لا ہو ر 30 ڈ سمبر ( ایجنسیز) لاہور کے انارکلی پلازہ کی نچلی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ
کرعمارت میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 13 افراد جھلسنے اور دم گھنٹے کے باعث دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ 13 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں 12 افراد پہلے ہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے